عمران خان کی ایک اور اے ٹی ایم بند- علیم خان نیب کی تحویل میں-
جہانگیر ترین کے بعد علیم خان بھی آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں دھر لئے گئے ہیں-اس ملک میں سب کے سب چور ہیں-کوئی بڑا چور ہے اور کوئی چھوٹا چور ہے- اگر یہ دونوں چور ہیں تو مہاتما عمران خان نیازی رسہ گیر بنتے ہیں- یہ دونوں عمران خان کے پرانے نو رتنوں میں سے ہیں اور انھوں نے دل کھول کر خان صاحب اور ان کی تحریک انصاف کو مالی طور پر شروع دن ہی سے سپورٹ کیا ہے-2011 کے تحریک انصاف کے جلسے کے سارے اخراجات علیم خان نے برداشت کئے تھے-اس جلسے کے بعد تحریک انصاف یکدم ایک تانگہ پارٹی سے قومی پارٹی بن کر ابھری تھی اور بالآخر اب تخت اسلام آباد پر براجمان ہے-جہانگیر ترین اور علیم خان بشمول شاہ محمود قریشی کی نظر ہمیشہ ہی سے تخت لاہور پر رہی ہے-اب تینوں ہی کھڈے لین لگا دئے گئے ہیں-اگر اب عثمان بزدار کو ہٹایا بھی گیا تو کوئی بزدار ہی آئے گا-آسمان سے گرا کجھور پہ اٹکا-یہ سارے نہلے دھلے ہیں اور ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں-ملک معاشی طور پر پانچ سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور اگر سال دو سال اور ان لاڈلوں کے نخرے اٹھائے گئے تو ملک بیس تیس سال پیچھے چلا جائے گا اور یہ یوتھئے ڈھول دھمکا کرتے ممی ڈیڈی کی گود جا بیٹھیں گے- ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘
الطاف چودھری
06.02.2019