ملک ڈوب رہا ہے اور سرکاری بلونگڑے بانسری بجا رہے ہیں

گلی گلی غنڈوں کا راج ہے-تھانے عقوت خانے ہیں-بے روزگاری ہے اور مہنگائی ہے- یہاں تعلیم تجارت ہے – ملک کے ڈہائی کروڑ اسکول کی عمر کے بچے تعلیم سے محروم ہیں – لوگوں یاد رکھو جو قوم تعلیم کو تجارت بنا لیتی ہے اس کے ہاں بچے اندھے پیدا ہوتے ہیں اور وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے- عقل و فہم سے عاری ہمارا صاحب اقتدار طبقہ دونوں ہاتھوں سے ملکی وسائل لوٹنے میں مصروف ہے-ملکی قیادت گونگے بہروں کے ہاتھوں سونپ دی گئی ہے اور ملکی معیشت کو ایک ایجنڈے کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے- کسی کو کسی بات کا کوئی ادراک نہیں ہے اور اندھی پیس رہی ہے کتا چاٹ رہا ہے-ملک کی نوے فی صد سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے-ملک میں افراتفری ہے دھونس اور دھاندلی ہے-ملک ایک جیل خانہ ہے جہاں چند ایک فرنگی یہودی نازی گماشتوں نے بائیس کروڑ مظلوم عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے-غریب کی آہیں ہیں – سسکیاں اور محرومیاں ہیں-ملک ڈوب رہا ہے اور حکومتی بلونگڑے بانسری بجا رہے ہیں-اور ڈھول کی ٹھاپ پر بھگڑے ڈالے جا رہے ہیں-

الطاف چودھری
04.02.2019

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security