عمران خان کی گسٹاپو

عمران خان نے اپنے میڈیا سکوارڈ کو جرمنی کے چانسلر آڈولف ہٹلر کی نازی تنظیم گسٹاپو کی طرز پر استوار کیا ہوا ہے- گسٹاپو نازی جرمنی کی مشہور خفیہ پولیس، جس کا پورا نام Geheime Staatspolizei یعنی “خفیہ ریاستی پولیس” تھا، جس کو مختصرا “گسٹاپو” کہا جاتا تھا- اس کا قیام اپریل 1934ء میں عمل میں آیا تھا اور اس کا کام نازی حکومت کے مخالفین کو ٹھکانے لگانے تھا-نازیوں کی یہ تنظیم خصوصا مرگ انبوہ میں حصہ ڈالنے کے باعث عالمی سطح پر بدنام ہوئی- ایک اندازے کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران گسٹاپو کے اہلکاروں کی تعداد 46 ہزار تک پہنچ گئی تھی- عمران خان کا میڈیا سیل بھی اسی طرح اپنے مخالفین کی کردار کشی کرتا ہے اور ان پر بہتان باندھ کر انھیں عوام کی نظر میں ذلیل و رسوا کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا ہے-یہاں تک کہ کسی کی ماں بہن کو گالیاں دینے سے بھی نہیں چونکتا- وہ شخص اپنی مرحومہ ماں کے لئے میموریل ہسپتال کیسے بنا سکتا ہے جو اپنے تربیت یافتہ گماشتوں سے دوسروں کی ماں کو گالیاں دلواتا ہو-ہمیں تو اس کا ہسپتال بھی ڈرامہ لگتا ہے-عمران خان کرپشن کے خلاف جہاد کی بات کرتا ہے مگر اس کی سیاسی جماعت کی بنیاد ہی کرپشن پر ہے- ان کے دست راست جہانگیر ترین کو ملک کی عدالت عظمی نے کرپشن کے الزام میں تا حیات نا اہل قرار دیا ہوا ہے-علیم خان جسے عمران خان پنجاب کا وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں لاہور کا مافیا ڈان ہے اور نیب کو ہیرا پھیری اور غریبوں کی جائیدادیں ہتھیانے کی وارداتوں میں ملوث ہے اسکا دست راست ہے-ملک عزیز کا یہ المیہ ہے کہ پہلے اقتدار زمینوں والے کے پاس ہوتا تھا اب زمین کا کاروبار کرنے والوں کے پاس ہے-بہت سے اضلاع میں سارے کے سارے منتخب اراکین پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہیں-ابھی عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف بھی نہیں اٹھایا کہ تحریک انصاف کے بلونگڑوں کی ذہنیت سامنے آنا شروع ہو گئی ہے-کراچی سے تحریک انصاف کے نامزد گورنر عمران اسماعیل نے بلاول ہاؤس کے گرد تجاوزات کو بلڈوز کرنے کی ڈھینگیں مارنی شروع کر دیں ہیں اور کل ہی عمران خان کے ترجمان فواد چوہدری نے نون لیگیوں کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ باز آ جاؤ ورنہ نواز شریف کا ٹرائل دوبارہ آڈیالہ جیل میں کرنےکا حکم صادر فرما دیا جائے گا-یہ بات چوہدری صاحب نے کس کپسٹی میں کی ہے غور طلب ہے -کراچی میں تحریک انصاف کے ایک نو منتخب صوبائی وزیر علی عمران شاہ نے شہر کے ایک چوک میں لوگوں کے مجمع کےسامنے چوہان نامی ایک غریب اور ملازم پیشہ شخص کو مار مار کر ہلکان کر دیا ہے-ہوشیار رہو کم ظرف گماشتے تمہارے حکمران بنا دئے گئے ہیں-اب ماں بہنوں کے سر سے آنچل اچھالے جائینگے اور شریفوں کی پگڑیاں شہر کے غنڈوں کے پاؤں تلے روندی جائینگی-اللہ آپ سب کی حفاظت کرے-

الطاف چودھری
16.08.2018

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security