13 سال بعد وطن لوٹے اوورسیز پاکستانی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا- ڈاکو پاسپورٹ سمیت 14 ہزار ریال لے گئے-
اسلام آباد: ڈاکو 13 سال بعد وطن لوٹنے والے شہری سے پاسپورٹ اور 14 ہزار سعودی ریال لوٹ کر لےگئے-پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں پیش آیا جہاں شہری سے ڈکیتی کی واردات کی گئی- شہری کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی جس کے مطابق 3 ڈاکو اس سے پاسپورٹ اور 14 ہزار سعودی ریال لیکر فرار ہو گئے-ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں نےخودکوپولیس اہلکار ظاہر کیا اور ان کے پاس وائرلیس بھی موجود تھا-پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا شہری 13 سال بعد وطن واپس آیا تھا، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں-