یوتھیوں کی خجل خواریاں -مفروروں کی پکڑ دھکڑ اور وطن دشمن سازشیوں کی گرفتاریاں

سانحہ 9 مئی کے واقعات جیسے جیسے منظر عام پر آ رہے ہیں ویسےویسے یوتھئے خجل خراب ہو ہو رہےہیں-پی ٹی آئی نے ملک بھر میں 19 کنٹرول سینڑ قائم کئے تھے جن کو 57 پی ٹی آئی کے راہنما چلاتےرہے-ان کنڑول رومز کو چھ مرکزی لیڈر ہدایات دےرہے تھے جن میں مراد سعید اور عمران خان کے نام بھی شامل ہیں – ملکی اداروں نے چھ سو سے زیادہ پارٹی راہنماؤں کی کالیں ٹریس کی ہیں جو عوام کو فوج کے خلاف بھڑکا رہے تھے-لیکن اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان کی پاک فوج کے خلاف سازش ناکام ہو گئی ہے اور عمران خان کے بلوگڑے چھپتے چھپاتے پھر رہے ہیں-فوج اور سول سیکورٹی ادارے مستعدی سے بلوؤں میں ملوث تخریب کار عناصر کی بیخ کنی کر رہے ہیں -چار ہزار کے قریب تخریب کار زیرحراست ہیں- اور مفروروں کا تعاقب جاری ہے-چالیس سے زیادہ مفرور زمان پارک میں چھپے ہوئےہیں اور حکومت پنجاب ان کی گرفتاری کے لئے تیار ہے-کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والوں میں 325 کے قریب خواتین بھی شامل ہیں جس میں ایک سابق وزیر خزانہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ بھی شامل ہے-جسے گرفتاری کی بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر سول اور ملڑی قیادت کسی صورت میں ایسا کرنے کے لئے تیار دکھائی نہیں دے رہی ہے-یہ سب کی سب دہشت گرد اور تخریب کار خواتین لاہور کے اچھے خاندانوں سے ہیں-ججوں جرنیلوں اور اعلی عہدے داروں کی بیویاں بیٹیاں شامل ہیں-یہ ملک کی کتنی بدقسمتی ہے کہ ہماری اشرافیہ اپنے بچوں کی تربیت میں جزبہ حب الوطنی کے عنصر کو ضروری نہیں سمجھتی ہے اور انھیں انگریزی سکولوں میں بھیج کر انگریز سے محبت کا درس دیتی ہے-ارباب اقتدار کو سب سے پہلے ملکی نظام تعلیم کو قومی امنگوں اور نظریہ پاکستان کی روح میں ڈھالنا ہو گا-ورنہ یاد رکھو کہ کل یہی ملک دشمن عناصر علامہ اقبال اور قائد اعظم کے مزاروں کو بھی جلا کر خاکستر کر دینگے-

الطاف چودھری
21.05.2023

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security