گرفتاری کے دوسرے دن -گھیراؤ جلاؤ ، توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں
تحریک انصاف کے کارکنان بپھرے ہوئے ہیں اور سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں-وہ سرکاری سول اور ملڑی املاک اور تنصیبات کو ہدف بنا رہے ہیں-توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے-کثیر تعداد میں بے گناہ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور اموات بھی رپورٹ کی گئی ہیں-بہت بڑی تعداد میں پولیس کے سپاہی اور آفیسرز زخمی ہوئے ہیں-پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا جبکہ جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے-آئی ایس پی آر کے مطابق 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک طرف تو یہ شر پسند عناصر عوامی جزبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کیلئے بھرپور طور پر ابھارتے رہے اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالتے ہوئے ملک کیلئے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے-چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں-انہوں نے کہا کہ سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا انتہائی تکلیف دہ ہے، املاک پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے-ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے-چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا، ملک کو انتشار اور افراتفری سے باہر نکالنا ہے-وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے حساس سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا کر ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے- وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے حساس سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا کر ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے-آج راولپنڈی کی احتساب عدالت نے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی ہے-القادر ٹرسٹ کیس میں احتساب عدالت نے عمران خان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے-احتساب عدالت کے وکیل نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی-آج تحریک انصاف کے جنرل سیکریڑی اسد عمر کو اسلام آباد سے اور پنجاب کے سابق گورنر سرفراز چیمہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے-فواد چوہدری کو بھی اسلام آباد سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے-