آپریشن سندھور کے بعد پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے عالمی منظرنامے میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے نہ صرف چین، روس اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کیا ہے بلکہ علاقائی اور عالمی تعاون کو بھی نئی جہت دی ہے – چین کے ساتھ سی پیک، ٹیکنالوجی اور دفاعی تعاون پاکستان کی معیشت و سلامتی کے لیے سنگ میل ثابت ہوا، روس کے ساتھ عسکری مشقوں اور توانائی منصوبوں نے پرانے فاصلے کم کیے، جبکہ امریکہ کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی اور افغان صورتحال کے پس منظر میں عملی تعاون نے تعلقات کو برقرار رکھا۔ انہی حالات میں پاک–سعودی دفاعی معاہدہ سامنے آیا، جو دونوں ملکوں کے تاریخی، مذہبی اور تزویراتی رشتے کا تسلسل ہے۔ اس معاہدے نے پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ میں ایک مرکزی فوجی شراکت دار بنایا اور سعودی عرب کو جنوبی ایشیا کی بڑی فوجی طاقت کی مہارت میسر آئی۔ دفاعی ٹریننگ، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ سلامتی کی کوششوں نے دونوں ملکوں کو مزید قریب کر دیا، اور پاکستان کو یہ موقع ملا کہ وہ عالمی طاقتوں اور مسلم دنیا کے درمیان ایک اہم “اسٹریٹجک پل” کے طور پر ابھرے۔ اس طرح پاکستان نے اپنی سفارتکاری کو کثیر جہتی رخ دیا اور خطے میں نہ صرف اپنی عسکری حیثیت کو مضبوط کیا بلکہ ایک متوازن اور مؤثر عالمی کردار بھی حاصل کیا-

Logo of ThePakistanNews.net with green crescent, star, and bold text
Official LOGO
Logo of ThePakistanNews.net with green crescent, star, and bold text
Official LOGO

الطاف چودھری
27.09.2025

By admin

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security