چل اڑ جا رے پنچھی —
پی ٹی آئی شکست و ریخت کا شکار ہو گئی ہے – عمران خان کو سب چھوڑتے جا رہے ہیں-بس اکا دکا رہ گئے ہیں- بہت سارے جیل میں ہیں – اسد عمر اور شاہ محمود قریشی چوری کھانے والے مجنوں ہیں خون دینے والے نہیں ہیں- صداقت عباسی شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جلد عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کرینگے-پرویز الہی اوراعجازالحق وقت پر ہی بولیں گے – 9 مئی کے سانحہ نے مائنس ون فارمولا دفن کردیا ہے-مقتدر حلقے اب تحریک انصاف پر دہشتگردی کا لیبل لگا کر اسے کالعدم قرار دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں-شاید تحریک انصاف کو چھوڑنے واے یوتھیے کسی اور نام سے ایک دو پارٹیاں بنا لیں-تحریک انصاف کےساتھ وہی کچھ ہو گا جو کراچی کی ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا تھا-کچھ لوگ شاید نون لیگ قاف لیگ یاپیپلز پارٹی جائن کر لیں مگر جو شرپسند قیادت جناح ہاؤس عسکری ٹاور اور ملڑی تنصیبات پر حملہ کرنے والے جتھوں کی قیادت کرتی رہی ہے انہیں شاید کوئی بھی قبول کرنے کے لئے تیار نہ ہو-دعا کریں کہ اللہ جل جلاہ وطن کی حفاظت کرے اور دشمنان وطن کو ملیا میٹ کرے-
الطاف چودھری
19.05.2023