مسلم لیگ ن پنجاب میں سب سے زیادہ مقبول اور 45فیصد کی پسندیدہ جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی مقبولیت میں دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر رہی، ملکی معاشی اور سیاسی بحران کےحل کےلیے بھی 45فیصد کا نواز شریف پر مکمل اعتما دہے اور 51فیصد نے آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کی جیت کی پیش گوئی کی ہے- اس بات کا انکشاف انسٹیٹیو ٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کے سروےمیں ہوا ، جس میں پنجاب سے 3ہزار سے زائد افراد نےحصہ لیا، یہ سروے 11سے 23 جنوری 2024کے درمیان صوبے بھر میں کیا گیا۔ جولائی 2018ء میں32فیصد پنجاب میں مسلم لیگ ن کو پسندیدہ جماعت کہتے تھے اور ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن آئی پور کے حالیہ سروے میں45فیصد افراد نے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا کہا-حالیہ اضافے سے مسلم لیگ ن 2013 کی مقبولیت واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہنے والوں کی شرح 01 فیصد اضافے کے بعد35فیصد، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کوووٹ دینے کاکہنے والے افراد کی شرح 03 فیصد اضافے کے بعد08فیصد ہوگئی ہے -ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کا کہنےوالوں کی شرح 01فیصد کمی کے بعدسروے میں 05فیصد پر دیکھی گئی دیگر جماعتوں میں جماعت اسلامی کو 02فیصد، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کو01فیصدنے ووٹ دینے کےلیے پسند کیا،01 فیصد نے دیگر نام لیے-اس سوال پر کہ کونسا سیاسی لیڈر پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحران سے باہر نکال سکتا ہے؟45فیصد نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا،36 فیصد نے بانی پی ٹی آئی ، 06فیصد نے بلاول بھٹو زرداری،02فیصد نے شہباز شریف،01فیصد نے مریم نواز ، 01فیصد نےجہانگیرترین جبکہ05فیصد نے دیگر نام لیے،04فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا، پنجاب سے51فیصد شہریوں نے عام انتخابات میں ن لیگ کی جیت کی پیش گوئی بھی کی اور کہا کہ ن لیگ وفاق سمیت پنجاب میں حکومت بنائے گی البتہ 34فیصد نے پی ٹی آئی جبکہ 7 فیصد نےپاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت وفاقی اور پنجاب میں بننے کی امید کی –

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security