وطن کی محبت جزو ایمان ہے-جو وطن کی عظمت و حرمت سے جڑی نشانیوں کی بے توقیری کرتا ہے غدار ہے-
عمران خان اور اس کے قریبی رفقاء ، وکلاء اور صحافیوں جیسے علی ظفر ، حامد خان ، ولید اقبال ، شیریں مزاری ، یاسمین راشد حماد اظہر ، آفتاب اقبال ، شہر یار آفریدی اور دیگر کے لئے ” نظریہ پاکستان اور حب الوطنی ” سے آگاہی کے لئے ہفتہ وار کلاس کا اجرا کیا جائے اور انہیں حاضری کا پابند کیا جائے -نظریہ پاکستان وطن عزیز کی اساس ہے اور افواج پاکستان اس نظریہ کی محافظ ہیں – انہیں باور کروایا جائے کہ نظریہ پاکستان سے جڑی ہر چیز مقدس ہے-خواہ وہ جناح ہاؤس ہو یا نشان حیدر شیر خان کا مجسمہ یا جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم کا جہاز-انہیں سکھایا جائے کہ وطن کی محبت جزو ایمان ہے اور جو بد بخت اپنے وطن سے محبت نہیں کرتا اللہ اسے دھتکار دیتا ہے-نا تو وہ اس دنیا میں کسی کو منہہ دکھانے کے قابل رہتا ہے اور نہ حشر کے دن اللہ کے دربار میں اس کی بخشش ہو گی-جعفر از بنگال و صادق از دکن ننگِ ملت، ننگِ دین، ننگِ وطن
الطاف چودھری
17.05.2023