وردی والوں کا الٹی میٹم – عمران خان کی چھٹی-شہباز شریف کی ٹپوسیاں
ایک تو کورونا وائرس عمران خان کے لئے مسائل پیدا کر رہا ہے اور دوسری طرف خاکی وردی والوں نے اس کا نام میں دم کر رکھا ہے-عمران خان کو کئی بار عثمان بزدار محمود خان اعظم خان اور زلفی بخاری کو فارغ کرنے کا کہا گیا تھا مگر خان صاحب ہمیشہ لیت و لال سے کام لیتے رہے تھے-اب انھیں ان نو رتنو کی جدائی سہنی پڑے گی ورنہ یار لوگ ان کے ساتھ ساتھ خان صاحب کو بھی گھر بھیج دینگے-یہ حقیقت ہے کہ شہباز شریف کو ایک ڈیل کے ذریعے یہاں بلایا گیا ہے اور اسی لئے آج کل اس کی پانچوں گھی میں ہیں-حمزہ شہباز کی ضمانت ہونے والی ہے اور خاقان عباسی پھر جیل جائے گا اور اس دفعہ اس کو سنڑل جیل کراچی میں رکھا جائے گا – اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لائی جاتی ہے تو نون لیگ کی پوری کی پوری مرکزی قیادت جیلوں کے اندر ہو گی اور صرف شہباز شریف ہی باہر ہونگے- نواز شریف اور مریم نواز کا مکو فوجیوں نے اب ٹھپ دیا ہے اور مریم نواز کے اقتدار کی طرف جانے والے سب راستے مسدود ہو گئے ہیں- مریم نواز بولے گی تو اندر جائے گی اور اس دفعہ اسے جیل بھجوانے والا عمران خان نہیں ہو گا بلکہ یہ فوج کی قیدی ہو گی اور یہ سب کچھ اس کے حقیقی چچا شہباز شریف کو تحفظ دینے اور اسے اقتدار میں لانے کے لئے کیا جائے گا-گجرات کے چودھری اور مولانا فضل الرحمن اور ان کے دوست حاصل بزنجو اور اچکزئی نہاتے دھوتے رہ جائینگے-ان سب کی مثال ایسے ہو گی کہ
کھیر پکائی جتن سے چرخہ دیا جلا-
آیا کتا کھا گیا تو بیٹھی ڈھول بجا-
الطاف چودھری
29.03.2020