ملک کی دگرگوں سیاسی اور معاشی حالت اور ہمارے جاہل نا اہل ڈنگ ٹپاؤ حکمران

نا اہل یار لوگوں نے مل ملا کر ملک کو تباہی کے دھانے پر پینچا دیا ہے – مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے-خزانہ خالی ہے اور اس میں دو چار ارب ڈالر جو پڑے ہیں وہ بھی مانگے تانگے کے ہیں-دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے اور ہر روز کہیں نہ کہیں بم پھٹ رہے ہیں-بڑے شہروں میں سٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں اور غنڈے موالی شریف شرفاء کو دن دھاڑے لوٹ لیتے ہیں-ملک میں انرجی کا بحران ہے اور نگران حکومت گھوڑے بیچ کر سو رہی ہے-وزیر اعظم اور وزرا کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سب عقل سے عاری ہیں اور کسی کو کسی مسئلے کا کوئی ادراک نہیں ہے اور سب ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں- اس ملک کی قسمت میں ڈنگ ٹپاؤ قیادت ہی لکھی ہے-جو آتا ہے ملکی وسائل کی بندر بانٹ کرتا ہے اور ملک کو کنگال کرکے نو دو گیارہ ہو جاتا ہے اور عوام کو بھوکوں مرنے چھوڑ جاتا ہے-قیام پاکستان سے لے کر ہمارے حکمران بس منگ پتہ ہی کھیلتے رہے ہیں -وزریر اعظم لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد ایک نوزائیدہ ملک کو احمقوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جنہیں نہ حال کا ادراک تھا اور نہ مستقبل کی فکر تھی- سکندر مرزا نے جان بوجھ کر ملک کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کیا-ایوب خان نے ایبڈو قوانین نافذ کرکے اپنے مخالفین کو نشانہ بنایا- دھاندلی سے فاطمہ جناح کو الیکشن میں شکست دی اور عوام کی توجہ اس سے ہٹانے کے لئے انڈیا سے جنگ چھیڑ دی-ہم جنگ تو جیت گئے مگر اس کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے-ایوب دور میں بنگالیوں میں احساس محرومی پیدا ہوا اور 1971 میں ملک دو لخت ہو گیا-یحیی خان جنگ میں شکست کے باوجود اقتدار چھوڑنے پر تیار نہیں تھا مگر جب اس نے عوام کے بدلتے تیور دیکھے تو ایک سویلین بھٹو کو مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنا کر گھر چلا گیا اور ایوب خان کی طرح گمنامی کی موت مر گیا-ضیاءالحق نے ملک میں اسلام نافذ کرنے کے لئے قوم کو جہاد کے نام پر افغان جنگ میں جھونک دیا – مشرف عقل سے عاری تھا اور اسے دنیا کے بدلتے سیاسی حالات کا اداک نہیں تھا اور وہ امریکن کی ایک دھمکی سے ڈھیر ہو گیا اور ملک کو لامتناہی سیاسی اور معاشی مسائل میں مبتلا کرکے دوبئی بھاگ گیا اور ملکی وسائل سے لوٹی دولت اور بخشیش میں ملے امریکی ڈالروں سے پر تعیش زندگی گزارتا رہا مگر ایک مہلک بیماری کا شکار ہو کر مر گیا— جاری ہے

الطاف چودھری
07.09.2023

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security