قادیانی اور انصافی – محمدﷺ سے وفا کرو گے تو حکومت کرو گے- ورنہ بھٹکتے رہو گے- ختم نبوت کو مذاق بناؤ گے تو اللہ تمہیں عبرت کا نشان بنا دے گا- ( قسط 3)
منکرین ختم نبوت مسلمان نہیں ہیں – آئین پاکستان قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیتا ہے- سعودی انہیں کافر سمجھتے ہیں اور ارض مقدس میں ان کے داخلے پر پابندی ہے- انصافیوں کی حکومت نے ایک قادیانی عاطف میاں کو اقتصادی ایڈوائزری کونسل میں شامل کرنے سے ایک تنازعہ سا کھڑا ہو گیا ہے اور ملک کے ہر خاص و عام میں نے چینی پائی جاتی ہے – قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے باوجود قادیانیوں نے ہمیشہ مختلف حربوں اور چالوں سے اس ترمیم کے مقاصد کو اکارت کرنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں – قادیانیوں / لاہوری گروپ کو غیر مسلم قرار دیے جانے کے بعد ایسے اقدامات کیے جانا چاہئے تھے جن کی مدد سے ان کی علیحدہ شناخت، پہچان اور اسکروٹنی ہو پاتی کہ یہ لوگ قادیانی ہیں نہ کہ دیگر اقلیتیں جنہیں ان کے حلیے، ناموں، عقائد اور عبادت کے طریقہ کار کے ذریعے پہچان لیا جاتا ہے-اس کے برعکس، قادیانیوں کے نام، حلیہ اور حتیٰ کہ عبادت کا اسٹائل بھی مسلمانوں جیسا ہے جس کی وجہ سے ان کی علیحدہ شناخت کے معاملے میں مشکل پیش آتی ہے جس کی وجہ سے انہیں غیر مسلم قرار دیا گیا تھا لیکن اصل مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکے ہیں – قادیانی دنیا میں اپنے گروہ کے لئے لفظ ’’احمدی‘‘ استعمال کرکے سادہ لوح مسلمانوں کو چکمہ دیتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے تھی – لفظ ’’احمد‘‘ حضور نبی آخرالزمان ﷺ کا نام ہے اور اس نام کے معاملے میں مسلمان بہت حساس طبع ہیں، اور پہلے رابطے اور تعارف میں ہی کسی بھی شخص کا نام اس کے مذہب کی عکاسی کرتا ہے- جسطرح یہ اپنی عبادت گاہ کا نام مسجد نہیں رکھ سکتے اسی طرح انھیں قادیانی یا غلامانِ مرزا یا پھر مرزائی کہنا اور لکھنا چاہئے نہ کہ احمدی – انہیں مسلمانوں جیسے نام رکھنے سے کی اجازت بھی نہیں ہونی چاہئے -پرویز مشرف کی بیوی صبا مشرف قادیانی ہے – مشرف کے آمرانہ دور میں قادیانیوں کو اقتدار کی راہداریوں تک رسائی دی گئی جو عاشقان رسول کی دل آزاری کا سبب بنی – جامعہ حفضہ کی بچیوں کے قتل میں بھی شیخ رشید اور پرویز الہی جیسے قادیانیوں کے حواری ملوث تھے جو اب دینی مدرسوں پر دوبارہ یلغار کرنے کے لئے پر تول رہے ہیں – مملت خداداد پاکستان آئین ہر شہری کو وضع کردہ دائرے کے تحت اپنے رنگ، نسل، گروہ اور مذہب کے لحاظ سے زندگی گزارنے اور مذہب کے مطابق عبادت کرنے کا حق دیتا ہے – لیکن آئین میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیے جانے کے بعد بھی یہ جواز پیش کیا جاتا ہے کہ ان کے ساتھ دیگر اقلیتوں جیسا سلوک کیا جانا چاہئے – لیکن قادیانی ہمیشہ نت نئے بہروپ اختیار کرکے مسلمانوں میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے ملک میں تناؤ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور امن عامہ کی حالت مشکوک ہوتی ہے – ایف آئی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق قادیانیوں نادرا ریکارڈ میں اپنا مذہب تبدیل کروا کے بیرون ممالک کا سفر کرتے ہیں – اس رپورٹ میں کئی نام بھی ہیں جنہوں نے بیوروکریسی، عدلیہ، فوج، بحریہ اور فضائیہ میں اور حساس اداروں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں اور اپنی اصل مذہبی شناخت کو چھپائے ہوئے ہیں – ایک ایسا شخص جو غیر مسلم ہے اور اپنا مذہب چھپاتا ہے، اس کا یہ اقدام آئین کے الفاظ اور اس کی روح کی مخالفت ہے اور ایسے جرائم کی بروقت روک تھام ہونی چاہئے – حضور پاک ﷺ کے آخری نبی ہونے کا معاملہ دین اسلام کا مرکز ہے-وزیر اطلاعات گوگل چوہدری کا یہ کہنا کہ مسلمان ہونا یا نہ ہونا انسان اور اللہ کا معاملہ ہے ایک احماقانہ دلیل ہے -جو فتنے اسلام کا لیبل لگا کر دین دشمنی کرتے ہیں اور وطن کی نظریاتی سرحدوں کو گزد پہنچاتے ہیں ان فتنوں کی بیخ کنی دین کا حصہ ہے – ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس بات پر پہرہ دے کہ ’’اسلام‘‘ اور ’’مسلمان‘‘ جیسے مخصوص الفاظ کوئی ایسا شخص استعمال نہ کر سکے جس کا تعلق اقلیتوں سے ہو اور وہ کسی اور مقصد کیلئے اپنا مذہب چھپانے کیلئے انہیں استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہو – اللہ میرے ملک کو دشمنوں سے بچائے-اور ختم نبوت کے دشمنوں کی حکومت سے قوم کی جلد جان چھڑائے-
الطاف چودھری
07.09.2018