عمران خان رہا- بے انصاف معاشرہ – غریب کے لئے روٹی نہ دال اور امیر کے لئے ٹکے سیر انصاف
جس معاشرہ سے انصاف اٹھ جائے وہ معاشرہ مٹ جاتا ہے- ملک میں ظلم و بربریت اور بے انصافی ہے-تھانے عقوبے خانے ہیں اور جج دلے دلال -غریب کے لئے نہ روٹی ہے اور نہ دال اور نہ ہی قاضی کا انصاف – عمران خان کو رہا کرنے کا فیصلہ کل دوپہر ہو گیا تھا اورحکومت بھی اس سےواقف تھی-آج کی کاروائی عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک ڈرامہ تھا-عام خیال یہ تھا کہ اگر عطا بندیال عمران خان کو رہا کرتے ہیں تو حکومت کورٹ کے باہر اسے کسی اور کیس میں گرفتار کر لے گی-عطا بندیال کو اس کا پتہ تھا اس لئے اس نئ کمال چالاکی سے کل تک اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں ہی رہنے دیا-عمران خان سول لائن اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس میں پولیس کسٹڈی میں رہینگے اور انہیں چھ فیملی ممبرز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہو گی-پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ان سے مل سکتی ہے اور مشاورت کر سکتی ہے-سوچتا ہوں پی ٹی آئی کے بلوائیوں نے جو دو دن پورے ملک میں لوٹ مار اور گھیراؤ جلاؤ کیا ہے اور سیکڑوں لوگ زخمی اور بے گناہ مارے گئے ہیں اس کا حساب کون دے گا-کہتے ہیں کہ خون ناحق رنگ لاتا ہے-سانحہ کراچی 12 مئی 2007 جنرل مشرف کے زوال کا سبب بنا تھا اور 9 مئی 2023 عمران خان کے زوال کا پیش خیمہ ثابت ہو گا-ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے-