سیاست چھوڑ دی میں نے
شیریں مزاری نے چوتھی بار گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کو الوداع کہنے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے-عمران خان کے شیرو فیاض الحسن چوہان نے بھی ایک لمبی چوڑی بےتکی کانفرنس کے بعد عمران کا مزید ساتھ نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے-شیریں مزاری نے عمران خان کی مذمت نہیں کی ہے جبکہ چوہان نے عمران خان کو خوب لتاڑا ہے-کل خبرتھی کہ مسرت جمشید چیمہ اور شاہ محمود قریشی رہائی کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرینگے مگر اعلان نہ ہوا اور ان دونوں کوجیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا-خدیجہ شاہ بھی گرفتار ہو گئی ہے-حالانکہ شہباز شریف ، چودھری شجاعت ، عون چوہدری ، جہانگیر ترین اور نجم سیٹھی نے بہت کوشش کی تھی کہ محترمہ کی گرفتاری عمل میں نہ آئے مگر انہونی کو کون ٹال سکتا ہے اور جن کے شہیدوں کی بے حرمتی ہوئی ہے وہ کسی مجرم کو چھوڑنے پر آمادہ دکھائی نہیں دے رہے ہیں-خدیجہ شاہ کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہماری اشرافیہ یک جان ہے اور یہ سب چاچے مامے ہیں-یہ آدھے اقتدار میں ہوتے ہیں اور آدھے جھوٹ موٹ کی اپوزیشن کر رہے ہوتے ہیں-لیکن ان کے مفادات مشترکہ ہوتے ہیں اور یہ ایک دوسرے کا تحفظ کرتے ہیں اور عوام کو تیل دیتے ہیں-آج اسد عمر کی رہائی بھی متوقع ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرینگے اور اگر نہیں کرینگے تو دوبارہ جیل جائینگے-صداقت علی ، علی نواز اعوان ، عمر ایوب ، حماد اظہر ، عمران اسماعیل اور بہت سے دوسرے بھی جلد ہی عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کرینگے-اور تحریک انصاف پھر ایک تانگہ پارٹی بن جائے گی-اللہ میرے ملک کی حفاظت کرے-