سب نس جان گے-
سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے راہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے- شیریں مزاری اور فیض الحسن چوہان نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے-ایک ایک کرکے سب بھاگ رہے ہیں-کچھ عمران خان کی بے وفائیوں کا رونا رو رہے ہیں اورکچھ آنے والے وقت کی سختیوں اور مصیبتوں کے ڈر سے تحریک انصاف سے اپنی لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں-شاہ محمود قریشی اور جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے-شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑینگے -شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی فکر ہے-لاہور میں کور کمانڈر کی رہائشگاہ پر حملے کی ماسٹر مائنڈ خدیجہ شاہ کوگرفتار کر لیا گیا ہے – خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف جنجوعہ کی پوتی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں-