اللہ سبحان تعالی نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا اور آپ پر سلسلۂ نبوت ختم فرما دیا: “مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَـٰكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ” (الاحزاب: 40) اور آپ ﷺ نے فرمایا: “لا نبي بعدي” (بخاری، مسلم)، یعنی اب قیامت تک نہ کوئی نبی آئے گا اور نہ کوئی نئی شریعت، لہٰذا دین کی تکمیل ہوچکی اور اسلام ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوگیا، جیسا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید نے اعلان فرمایا: “الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي” (المائدہ: 3)، اب امتِ مسلمہ کو دنیا کے سامنے گواہ اور رہنما بنایا گیا ہے: “وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِّتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ” (البقرہ: 143)، اور یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً” (بخاری)، یعنی اب اسلام کا پیغام پہنچانا اور اس پر عمل کرنا امت کی ذمہ داری ہے، پس امت کی سربلندی اور وحدت صرف اسی میں ہے کہ وہ کتاب اللہ اور سنتِ رسول ﷺ کو مضبوطی سے تھام لے: “تركتُ فيكم ما إن تمسَّكتُم به لن تضلوا بعدي: كتابَ اللهِ وسنَّتي” (موطا امام مالک)، یہی قوت اور تقویٰ کا وہ آخری جام ہے جو اللہ تعالی نے انسانیت کو عطا فرمایا اور جس کے بعد نہ کوئی نبی آئے گا اور نہ کوئی نئی امت، اب امتِ محمدی ﷺ ہی قیامت تک ہدایت کی آخری شمع ہے۔

الطاف چودھری
09.09.2025

Minaret and green dome of a mosque during dusk, with worshippers praying.
Beautiful mosque with green dome and tall minarets, illuminated at sunset, worshippers praying.
Minaret and green dome of a mosque during dusk, with worshippers praying.
Beautiful mosque with green dome and tall minarets, illuminated at sunset, worshippers praying.

By admin

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security