انسان اکثر اپنی مصیبتوں اور مشکلات پر زیادہ توجہ دیتا ہے جبکہ خوشیوں اور نعمتوں کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ شکر گزاری ایک ایسی عادت ہے جو انسان کو خوشحال اور مطمئن بناتی ہے، لیکن اکثر ہم اپنی توجہ ان چیزوں پر مرکوز کرتے ہیں جو ہمیں پریشان کرتی ہیں، بجائے اس کے کہ ہم ان نعمتوں کی قدر کریں جو ہمارے پاس ہیں۔ شکرگزاری دراصل ایک نعمت ہے جو دل کو سکون اور روح کو راحت دیتی ہے۔ اگر انسان اپنی زندگی میں چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا حساب رکھے اور اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرے تو وہ نہ صرف اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے بلکہ اپنی مشکلات کو بھی کم محسوس کرے گا۔ارشاد باری تعالی ہے:وَاِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَـرْتُـمْ لَاَزِيْدَنَّكُمْ ۖ وَلَئِنْ كَفَرْتُـمْ اِنَّ عَذَابِىْ لَشَدِيْدٌ – “اور جب تمہارے رب نے سنا دیا تھا کہ البتہ اگر تم شکر گزاری کرو گے تو اور زیادہ دوں گا، اور اگر ناشکری کرو گے تو میرا عذاب بھی سخت ہے۔(سورہ ابراہیم آیت نمبر 7)-یعنی شکرگزاری کرنے سے اللہ ہمیں اور زیادہ نعمتوں سے نوازتے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگی میں موجود برکتوں پر غور کریں اور ہر لمحے اللہ کا شکر ادا کریں، کیونکہ اصل خوشی شکرگزاری میں پوشیدہ ہے۔اللہ کی نعمتوں کے شکرگزار بنو، نا شکرے مت بنو-
الطاف چودھری