اس گھر کو آگ لگ گئی اس گھر کے چراغ سے-

مئی 9 کا دن ایک قومی سانحہ ہے-اس دن ملک دشمن عناصر نے وطن عزیز کے طول و عرض میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی-عسکری ٹاور لاہور میں درجنوں بے گناہ زندہ بھون دئےگئے-سرکاری املاک اورفوجی تنصیبات کو منصوبے کے مطابق نقصان پہنچایا گیا اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی-یہاں تک کہ بدبختوں نے جنگ ستمبر کے شہید نشان حیدر عزیز بھٹی کے مرقد کو بھی نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کیا – اب دو ہفتے گزرنے کے باوجود 9 مئی کے بلوائی اور مظلوم بے گناہ انسانوں کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور ملکی اداروں اور انصاف کا منہہ چڑا رہے ہیں-پولیس کو 2200 افراد جس میں حسان نیازی ، زبیر نیازی ، مرادسعید ، اعظم سواتی ، حماداظہر شامل ہیں مطلوب ہیں – ملزمان کی جیو فینسنگ سے زمان پارک کی لوکیشن سامنے آئی ہے – عمران خان نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے – عمران خان کا کہنا ہے کہ جن افراد کی فہرستیں اسے دی گئی ہیں وہ زمان پارک میں نہیں ہیں اور شاید یہ ملزمان انڈر گراؤنڈ ہوگئےہیں- حملوں پر اکسانے اور لیڈ کرنے والوں میں عمران خان کی فیملی کے لوگ خاص کر اس کی بہنیں بھی شامل ہیں-کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے عمران اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی ہے- ملاقات میں ڈیڈلاک آگیا ہے جس کے بعد مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں-پولیس اور نظم و نسق قائم کرنے والے ادارے بے بس نظر آ رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ رہی ہے-جن عناصر کو پولیس پکڑتی ہے کچھ ان حملوں کے شریک کار جوڈیشنری میں تعینات افسران ان کو چھوڑ دیتے ہیں اور حکومت ہاتھ ملتی رہ جاتی ہے-
9 مئی کے سانحہ کی کڑیاں بین الاقوامی ملک دشمن ایجنسیوں سے ملتی ہیں جن کا مقصد ملکی دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچا کر افواج پاکستان کی تضحیک مقصود تھا-افسوس اس بات کا ہے کہ کچھ ہم میں ہی سے چند ٹکوں کےعوض بک گئے اور اپنے ہی گھر کو آگ لگانے چل پڑے-
اس گھر کو آگ لگ گئی اس گھر کے چراغ سے-

الطاف چودھری
20.05.2023

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security