وطن کی باتیں… جرمنی سے
28 ستمبر 2017
Altaf Hussain
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
www.thepakistannews.net
Tel:-0491707929561
اسحاق ڈار نیب کے شکنجے میں
چوری ایک نہ ایک دن پکڑی ہی جاتی ہے- اسحاق ڈار ملک کے وزیر خزانہ ہیں اور نواز شریف کے دست راست ہیں-موصوف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور برطانوی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل ہیں- میاں محمد نواز شریف انہیں مذاق میں منشی کہتے ہیں- ڈار صاحب ایک روایتی اکاؤنٹنٹ ہیں اور حساب کتاب کی ساری ہیرا پھیریاں از بر جانتے ہیں- شریفوں کو رزق حرام کے سارے گر سکھانے والے یہی صاحب ہے ورنہ وہ ایک عام سے کاروباری لوگ تھے- چھوٹا موٹا ایکسائز انسپکٹر سے مل کر ٹیکس بچا لیا یا آڈٹ فرم سے ملکر منافع کو کم ظاہر کر لیا جو سارے ہی کرتے ہیں-میاں صاحب کو پاناما لے جانے والے یہی ہیں-
کہا جاتا ہے کہ 1982 سے اب تک ڈار صاحب کے اثاثوں میں 91 گنا اضافہ ہوا ہے جو کہ ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتا- آگر کوئی مک مکاؤ نہ ہوا تو اب ان کے لۓ بہت مشکل ہو سکتی ہے-اونٹ پہاڑ کے نیچے آ گیا ہے بچنا مشکل لگتا ہے- ملک کو سب ہی نے لوٹا ہے ہر ایک کا احتساب ضروری ہے- ججوں اور جرنیلوں کا بھی- مگر مشکل یہ کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟
الطاف چودھری