آٹا مہنگا- پاکستانی روپئہ مشکلات کا شکار -بلومبرگ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تعریف-ملکی سیاسی حالات کشیدہ- عالمی اسٹیبلشمنٹ عمران خان اور 9 مئی کے تخریبکاروں کو ریسکیو کرنے کے لئے سرگرم-
ملک میں آٹا مہنگا ہو گیا ہے-کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا تین ہزار روپئے کا بک رہا ہے-بلوم برگ نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ایک ہفتے کے دوران دنیا میں سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دے دیا۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 755 پوائنٹس یا 9 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ ہوا- ٹریڈنگ اکنامکس گلوبل میکرو ماڈلز اور تجزیہ کاروں کی توقعات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی تجارت 293 روپے 52 پیسے پر ہونے کی توقع ہے- بینک آف امریکا سیکیورٹیز نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں گر کر 340 روپے تک آسکتی ہے کیونکہ زیادہ مقامی قرضے، خاطر خواہ سود کی ادائیگی، سال 2024 اور 2025 میں غیر پائیدار قرضوں کی تنظیم نو کی ضرورت ہے- سیاسی حالات پھر سے خراب ہونے جارہے ہیں-توشہ خانہ کیس سمیت ہر کیس میں عمران خان کیخلاف ثبوت ہیں، اگر ٹرائل کورٹ توشہ خانہ کا فیصلہ عمران خان کیخلاف دے تو 3 سال کیلئے جیل، نااہلی اور پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے-عمران خان سمیت پی ٹی آئ کی قیادت کے بڑے حصے کے خلاف وہ مقدمات درج ہوئے ہیں جنکا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیا جانا ہے، جس سے فوج اور پی ٹی آئ میں مخاصمت اور بڑھے گی- لگتا ہے کہ عطا بندیال بھی کوئ بڑے فیصلے کرنے جا رہا ہے، جس سے بحران کم ہونے کی بجائے اور بڑھے گا- عالمی اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو ریسکیو کرنے کے لئے سرگرم ہو گئی ہے اور آئی ایم ایف کے ایک وفد نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی ہے-جس میں شاہ محمود قریشی اور سابق مفرور وزیر خزانہ شوکت ترین بھی شامل تھے – اس میٹنگ میں حماد اظہر عمر ایوب بھی تھے جو پولیس کو 9 مئی کے بلوؤں میں مطلوب ہیں -خدشہ ہے کہ قلیل مدتی معاہدہ کے تحت ملک کو جو آئی ایم ایف سے تین ارب ملنے ہیں اس میں یہ لوگ کوئی رخنہ نہ ڈال دیں-یہ بات طشت از بام ہے کہ عمران خان عالمی اسٹیبلیشمٹ کا مہرہ ہے اور اب جب کہ خان اور اس کے ملک دشمن ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے کہ انہیں ملڑی کورٹس میں ٹرائل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ان کے آقا انہیں ریسکیو کرنے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں-اب دیکھنا ہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے کس طرح کا رد عمل آتا ہے-اگر 9 مئی کے تخریبکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہ کیا جا سکا تو یہ ملک و قوم کے لئے ایک اور بڑا المیہ ہو گا-
الطاف چودھری
09.07.2023