آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کی پھنکار- صدر علوی کی سینٹ میں طلبی-شاہ محمود قریشی چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد-اسد عمر کی جیل یاترا – ایمان شیریں کے فوج کے خلاف نعرے بازی اور گرفتاری
صدر علوی کو سینٹ میں بلا لیا گیا ہے اور شاہ محمود قریشی کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے-کہا یہ جا رہا ہے کہ صدر کو ایوان صدر سے رخصتی کے وقت کوئی فیئرول نہیں دی جائے گی اور نہ ہی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا-صدر نے جاتے جاتے دو ٹویٹ کرکے اپنی رہی سہی عزت بھی خراب کر لی ہے-دونوں بلوں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ پر صدر صاحب کے دستخط ہیں-اگر کسی نے ان کے جعلی دستخط کئے ہیں تو یہ ایک جرم ہے اور اگر صدر صاحب غلط بیانی کر رہے ہیں تو اسلامی دنیا کی ایٹمی طاقت اور 7 لاکھ فوج کے کمانڈر ان چیف کو یہ بات زیب نہیں دیتی ہے-صدر کو ثبوت کے ساتھ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ سچ بول رہے ہیں اگر انکے دستخط کے بغیر کسی بل کو قانون بنایا گیا ہے تو پھر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ یہ ریاست ، آئین اور پارلیمنٹ کی توہین ہے-ایوان صدر لیگل ڈیپارٹمنٹ میں جسٹس زاہد حسین بخاری ہیں جو صدر کے لیگل اسٹاف کا حصہ ہیں جو سابقہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں ان سے کسی غیر آئینی و غیر قانونی کام کی امید نہیں یہ صدرعارف علوی کی شرارت misconduct اور آئین کی خلاف ورزی ہے -اسد عمر کو بھی آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے گرفتار کر لیا گیا ہے – شاہ محمود قریشی اس کے پہلے شکار بن گئے۔ نئے ترمیمی بل کے تحت الیکٹرانک یا جدید آلات کے ساتھ یا ان کے بغیر ملک کے اندر یا باہر سے دستاویزات یا معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے والا مجرم تصور ہوگا، پاکستان کے اندر یا باہر ریاستی سکیورٹی یا مفادات کے خلاف کام کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، مقدمہ خصوصی عدالت میں چلے گا اور ان جرائم پر 30 دنوں میں 3 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے – کل پی ٹی ایم کی اسلام آباد کی ریلی میں ایمان مزاری نے نعرہ لگایا کہ “یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ”
الطاف چودھری
21.08.2023