پرچی کا تقدس

وطن کی باتیں… جرمنی سے
18 اگست 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
www.thepakistannews.net
Tel:-0491707929561

پرچی کا تقدس

پاکستان میں چند خاندانوں کا راج ہے- جج بھی ان کے ہیں اور جرنیل بھی- باقی سب ان کی غلام رعایا ہے- اور یہ اسے جیسے چاہیں ہانکتے ہیں- ملک میں جمہوریت کا شور و غل ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ صدیوں سے یہاں ان کی بادشاہت ہے- گزشتہ 70 سالوں سے ملک کا کوئی بھی وزیر اعظم سال سوا سال سے زیادہ عرصہ نہیں گزار سکا اور اسے انھوں نے چلتا کیا ہے- ایوب خان یحی خان ضیاالحق اور پرویز مشرف جیسے جری جرنیل بھی ان کے آگے بے بس اور لاچار دکھائی دۓ-

پاکستان میں ووٹ کاسٹ نہیں ہوتا بلکہ خریدا جاتا ہے بلکہ چھینا جاتا ہے- اور اس کی بولیاں لگتی ہیں جو زیادہ بولی لگاتا ہے وزارت عظمی کا ہما کا پرندہ اسی کے سر پر بیٹھتا ہے- اور 2018 کے جنرل الیکشن میں بھی یہی ہو گا- جو ججوں جرنیلوں کو زیادہ مال لگاۓ گا وہی بڑا مینڈیٹ پاۓ گا- اور اگر وہ بیچ میں ان بادشاہ گروں کے تلوے نہیں چاٹے کا بہت بے عزت کرکے گھر بھیج دیا جاۓ گا-

ہمیں ملک کو ان طالع آزماؤں سے بچانا ہے- یہ ملک کے لۓ دیمک کے کیڑے ہیں جو ملک کی اقتصادی جغرافیائی اور نظریاتی جڑوں کو پچھلے 70 سالوں سے چاٹ چاٹ کر کھوکھلا کر رہے ہیں- جب تک یہ گندے کیڑے زندہ رہینگے ملک ترقی سے دور رہے گا اور غریب روٹی کو ترستا رہے گا- پرچی بکتی رہے گی اور ان کی بادشاہت کو دوام رہے گا- اٹھو ان ملک کے غداروں کو بیچ چوراہے لٹکا دو-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*