انسانی اعضاء کا غیر قانونی دھندا

وطن کی باتیں… جرمنی س
06 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

انسانی اعضاء کا غیر قانونی دھندا

پاکستان کے ڈاکٹروں کے ہاتھ چاندی لگ گئی
ہے- ایک خبر کے مطابق سرکاری ہسپتال اس کاروبار میں ملوث بتاۓ جاتے ہیں جہاں غریب اور لاچار انسان اپنے علاج معالجے کے لۓ جاتے ہیں- فریب دھوکہ دہی اور لالچ سے ان غریبوں کے اعضاء نکال لۓ جاتے ہیں اور انہیں امیر ضرورتمندوں کو مہنگے داموں بیجا جاتا ہے- اگر صورٹ حال یہی رہی تو غریب غرباء ڈر اور خوف سے ہسپتالوں میں جانا ہی چھوڑ دینگے-

پچھلے دنوں لاہور کی پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ میں انسانی اعضاء کا غیر قانونی دھندا کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو غیر ملکیوں کو گردے لگاتا تھا- ڈاکٹروں کا یہ گروہ اغواہ کۓ ہوۓ لوگوں کے اعضاء نکال کر غیر ملکیوں کو بیجتا تھا- لاہور پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ ان غیر ملکیوں نے ویزے کس طرح حاصل کۓ تھے اور یہ کہ انھیں کس نے سپانسر کیا تھا- گوجرانوالہ میں جب ایسے مکروہ کام میں ملوث ڈاکٹروں کو عدالت میں پیش
کیا گیا تو ان کے حامیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا- جس سے معاملے کی سنگینی کا پتہ چلتا ہے-

ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے سسٹم کو عالمی قوانین کے تحت استوار کیا جاۓ اور غریب اور بے شعور انسانوں کو استحصالی قوتوں سے بچایا جاۓ-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*