سجن جندال کی نواز شریف سے ملاقات

وطن کی باتیں… جرمنی س
05 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

سجن جندال کی نواز شریف سے ملاقات

جب سے بھارتی صنعتکار سجن جندال نے پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مری میں ملاقات کی ہے
پاکستانی میڈیا میں طرح طرح کی چہہ مگوئیاں ہو رہی ہیں- سجن جندال کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ میاں صاحب کے پرانے قریبی دوست ہیں- اور وہ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام لے کر پاکستان آۓ تھے اور وہ پاکستان میں اپنے بزنس کے حوالے سے کچھ مراعات کے متمنی تھے-

سجن جندال کا زیادہ کاروبار افغانستان
نیپال اور سری لنکا میں ہے- انہوں نے افغانستان میں کچھ پہاڑ خریدے ہیں اور ان سے تانبہ ہوائی راستے سے ھندوستان لانا بہت مہنگا پڑہ رہا ہے وہ اسے پاکستانی راستے سے وہاں لے جانا چاہتے ہیں – شاید وہ اس سلسلے میں میاں صاحب سے کوئی بات کرنا چاہتے ہوں- ایک اور بات بھی کی گئی ہے کہ یہ راجستھان میں کوئی پاور پلانٹ لگا کر پاکستان کو بجلی بیجنے کے خواہشمند بھی ہیں-

مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ سجن جندال کس حثیت سے یہاں آۓ تھے اور اس ملاقات کے ایجنڈے کو کیوں خفیہ رکھا جا رہا ہے-بات یہ بھی سوچنے والی ہے کہ اسے بغیر سیکورٹی کلیرنس کے پاکستان کون لایا اور اسے ویزا کس نے دیا-دال میں کچھ کچھ کالا ضرور ہے- فوج بھی ابھی تک خاموش ہے- اور خلاف توقع اس کی طرف سے کوئی رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا-

وہ ذاتی دوستیاں جو ملکی مفادات پر استوار کرنے کی کوشش کی جائیں ملک و ملت کے لۓ نقصان دہ ثابت ہو سکتیں ہیں اور جب مقبوضہ کشمیر میں حالات دگرگوں ہوں اور ہندوستان میں گاؤ رکھشا کے بہانے مسلمانوں کے لۓ عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہو-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*