عمران خان سائیڈ لائن – ملک میں ہر ضلعی انتظامیہ کو تابوت تیار رکھنے کا حکم-

عمران خان سائیڈ لائن – ملک میں ہر ضلعی انتظامیہ کو تابوت تیار رکھنے کا حکم-

کہا جا رہا ہے کہ فوج نے عمران خان کو سائیڈ لائن کر دیا ہے اور فوج اب ڈائریکٹ احکامات دے رہی ہے-خبر یہ بھی ہے کہ خان صاحب کو لمبی چھٹی پر بھیجا جا رہا ہے- یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف جو پچھلے چار مہینوں سے لندن میں دبکا بیٹھا تھا اب واپس آ گیا ہے اور لاہور میں دندناتا پھر رہا ہے-فوج تفتان کی حکومتی غفلت پر بھی برہم ہے اور سندھ کے چیف منسڑ مراد شاہ کو صوبہ لاک ڈاؤن کرنے میں فوج کی آشیر باد حاصل تھی-پنجاب کا لاک ڈاؤن عثمان بزدار نے نہیں بلکہ فوج نے کیا ہے-عمران خان کے ایک مشیر افضل چن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہزوروں اموات ہو چکی ہیں جسے حکومت عوام سے چھپا رہی ہے-ایک ملکی جریدے کی یہ خبر بھی ہے کہ ملک کی ہر ضلعی انتظامیہ کو پندرہ پندرہ سو تابوت تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے-نااہل سرکار اور اس کے امیر وزیر اپنا وقت فضول میڈیا ٹالکس میں ضائع کر رہیے ہیں -انھیں حالات کی سنگینی کا ادراک ہی نہیں ہے- وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک میں ماسک اور دستانے تک قیمتا بھی دستیاب نہیں ہیں جبکہ یہ سب کچھ ملک میں تیار ہو سکتا ہے-دوسرے ممالک کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہماری حکومت کو وینٹی لیڑز تو کجا تابوت تیار کروا نے کی فکر ہے-عوام سے بہت کچھ چھایا جا رہا ہے اور برسر اقتدار طبقہ پیسہ کمانے کے چکر میں ہے-ہمارے نا اہل حکمران بیرونی امداد اور غیر ملکی پاکستانیوں کے بھیجے عطیات سب ڈکار کر جائینگے اور غریب اور مجبور عوام کو بے یارو مددگار مرنے کے لئے چھوڑ دینگے-اللہ میرے ملک کو ان بہروپیوں سے بچائے-

الطاف چودھری
28.03.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*