بھارتی اشتعال انگیزیاں اور خطے میں جنگ کے بڑھتے خطرات اور ملکی قیادت کی ٹاپوسیاں-

بھارتی اشتعال انگیزیاں اور خطے میں جنگ کے بڑھتے خطرات اور ملکی قیادت کی ٹاپوسیاں-

‎کشمیر میں ظلم کی انتہا ہو گئی ہے-ڈیڑھ کروڑ کشمیری یرغمال ہیں اور
‎بھارتی فوج اور آر ایس ایس کے غنڈوں کے رحم و کرم پر ہیں-مواصلاتی نظام منقطع ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاء نا پید ہیں – نہ دوا دارو ہے اور نہ ہی انڑنیٹ اور فون- وادی میں بس خون ہی خون ہے-بے کس نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی آہیں ہیں نالے ہیں اور سسکیاں ہیں -دوسری طرف ہماری نا اہل حکومت اور اس کے باتونی وزیر خارجہ اپنی بے تکیاں ہانک رہے ہیں – اور اپنی سفارتی کامیابیوں کی شیخیاں بھگار رہے ہیں – جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایک مشاورتی اجلاس تھا اور بند کمرے میں ہوا- نہ تو کوئی اعلامیہ جاری ہوا اور نہ ہی کوئی قرارداد پیش ہوئی-اگر قرارداد پیش ہوتی تو ویٹو ہو جاتی – جرمن خبر رساں ایجنسی ڈؤچے ویلے کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے ممبر ممالک ہندوستان پر کوئی بالواسطہ بات کرنے سے کترا رہے ہیں- فرانس نے ہندوستان کے حق میں بات کی ہے اور شاید اسے امریکہ بہادر کی پشت پناہ حاصل ہو-مگر ہمارے وزیر خارجہ صاحب اور ملیحہ لودھی صاحبہ لمبیاں ہانک رہے ہیں اور کشمیری اور پاکستانی عوام کو الو بنا رہے ہیں-وزیر موصوف کی تقریر کا کوئی سر پر نہیں ہوتا-صاحب لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں اور کوئی بات سمجھ نہیں آتی ہے- بس ایک ہی بات ہوتی ہے کہ “اب کےمارو”-ادھر مودی اپنے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر پوری تندھی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں-مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم ہو گئی ہے اور وہ آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے- ہندوستان گلگت اور بلتستان پر قبضہ کرکے سی پیک منصوبے کو ختم کرنا چاہتا ہے-بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی حملے کی دھمکی بھی دی ہے-اور ہماری قیادت انتظار کر رہی ہے کہ کب دشمن حملہ کرتا ہے-حملہ تو اس نے اس دن ہی کر دیا تھا جب اس نے 370 اور 35 اے کو ختم کیا تھا-افسوس ہے کہ ہم دنیا کی ایک بہت بڑی فوج رکھنے اور ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کو ہندوستانی فوج اور آر ایس ایس کے غنڈوں سے نہیں بچا سکتے-ہندوستان کا کونہ کونہ ہمارے میزائیلوں کی زد میں ہے اور چار منٹ میں ہندوستان ملیامیٹ کیا جا سکتا ہے-صرف یہی نہی بلکہ پاکستان کا غوری میزائیل تل ابیت کو 12 منٹ میں تباہ کر سکتا ہے-میزائیلوں کو گودام میں رکھو اور فوج کو بیرکوں کو رہنے دو اور نہتے اور بے کس کشمیریوں کو اللہ کے نام پر مرنے دو-روز محشر اللہ تم سب سے سمجھے گا-اللہ کی غضب سے ڈرو اس کی پکڑ بہت شدید ہے-

الطاف چودھری
18.08.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*