کشمیر لہو لہو- میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں؟

کشمیر لہو لہو- میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں؟

پاکستان کوسب نےلوٹا – پہلے مہاجروں نے لوٹا اور پھر ججوں جر نیلوں سندھ کے وڈیروں اور پنجاب کے شریفوں نے بے رحمی سے لوٹا -ملک 100 ارب ڈالر کا مقروض ہے اور عوام فاقوں مر رہی ہے-نہ پینے کا پانی ہے اور نہ ہی دال روٹی ہے-ملک کی 60 فی صدی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ان کی عمریں 30 سال سے کم ہیں جن کے لئے نہ تعلیم کے مواقع ہیں اور نہ ہی روزگار ہے-لے دےکے سعودی عرب اور خلیج کی ریاستیں تھیں جہاں ہمارے بے ہنر اور ان پڑھ نوجوانوں کھپ جاتے تھے اور ملک زر مبادلہ کماتا تھا مگر اب ان ممالک کا جھکاؤ بھی زیادہ انڈیا کی طرف ہے-حال ہی میں سعودی عرب نے ہمارے ڈاکٹرز کو پریکٹس سے روک دیا ہے-موجودہ حکومت نے أئی ایم ایف کے قرضے کے حصول کے لئے سی پیک کے سارے منصوبے انھیں دے دئے ہیں جسکو چین نے بہت محسوس کیا ہے-یہ بھی حقیقت ہے کہ جب سے یہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے سی پیک کا منصوبہ التوا میں چلا گیا ہے-انڈیا نے کشمیر کے متعلق اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو تحلیل کر دیا اور پوری کشیر وادی میں خوف و ہراس ہے -مودی کشمیر میں بالی وڈ کی فلمیں بنانے کی باتیں کر رہا ہے اور بھارت کے سیاسی لیڈر اپنے گنوار عوام کو کشیری عورتوں سے شادی کے مثردہے سنا رہے ہیں اور ہماری حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کےلئے انہیں جیل میں ڈالنے کے بعد ان کہ بہو بیٹیوں کو پکڑ کر جیلوں میں بند کر رہی ہے-اور ہماری سیاسی قیادت اور اپوزیشن انڈیا کے خلاف متحد ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے-سوائے ترکی کے دنیا کے کسی ملک بمعہ عرب ممالک نے کشمیریوں کے حق میں کوئی بیان بھی دیا ہے-تعجب یہ ہے کہ ہماری فوجی قیادت بالکل خاموش ہے اور اگر کچھ ہو گیا تو فوج ماضی کی طرح ملکی سیاست دانوں کوہی مورد الزام ٹھرائے گی-کہا جا رہا ہےکہ حکومت مودی کی کشمیر میں حالیہ جارحیت کو سلامتی کونسل میں لے کر جائے گی مگر سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ ابھی تک سلامتی کونسل کے دوسرے چار ممبران امریکہ برطانیہ فرانس اور روس سے ابھی تک کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا ہے-روس خاموش ہے -برطانیہ اور فرانس کا تو پتہ نہیں ہے ہمارا ساتھ دے گا کہ نہیں-امریکہ سے خدشہ ہے کہ اس دفعہ وہ پاکستانی قرارداد کو ویٹو کر دے گا-
اللہ ہمارے ملک کو دشمنوں اور دشمن نما دوستوں سے محفوظ فرمائے-

الطاف چودھری
10.08.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*