پاکستان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

پاکستان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

آج حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھارت کے الحاق کے آرٹیکل 307 اور 35 اے کی منسوخی کے تناظر میں پارلیمنٹ کا اہم ترین مشترکہ اجلاس طلب کیا – لیکن قائد ایوان سیلیکٹد وزیر اعظم عمران خان اس اہم ترین اجلاس سے غیر حاضر تھے اور وہ گیارہ بجے کی بجائے چار پانچ بجے اجلاس میں آئے اور اپنی تقریر کرکے چلے گئے-جب وہ اسمبلی ہال سے واپس گھر جا رہے تھے تو اس وقت بلاول بھٹو زرداری تقریر کر ہے تھے- عمران خان کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ اس نے یہ بھی گوارا نہیں کیا کہ وہ بلاول کی تقریر بھی پوری سن سکے- مسند اقتدار پر برا جمان نا لائقوں کی عقل کا یہ عالم ہے کہ اسمبلی میں جو قرارداد حکومت کی طرف سے پیش کی گئی ہے اس میں بھی آرٹیکل370 یا 35 اے کے خاتمہ کا ذکر تک نہیں ہے – اگر ایسا کرنے کی جرآت نہیں تھی تو یہ اجلاس بلایا ہی کیوں تھا- قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ہنود یہود کی کاسیہ لیس جو حکومت بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر کو انڈین یونین میں ضم کرنے کے بزدلانہ اقدام کی مزمت کی جرآت نہیں کر سکتی تو وہ مزید کیا خاک کری گی-مجھے سقوط ڈھاکہ کی تاریخ دھرائے جانے کی سازش ہوتی نظر آ رہی ہے-اللہ ہمیں میر جعفر صادق کی اولادوں کے شر سے محفوظ رکھے-

الطاف چودھری
06.08.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*