ملکی معیشت پر آئی ایم ایف کا تسلط

ملکی معیشت پر آئی ایم ایف کا تسلط

پاکستانی معیشت پر عالمی مالیاتی ادروں کا پوری طرح قبضہ ہو گیا ہے-حفیظ شیخ اور رضا باقر آئی ایم ایف کے “ہیٹ مین ” ہیں اور یہ وہی کچھ کرینگے جو ان کے آقا چاہینگے-آئی ایم ایف جو پہلے ایمنسٹی سکیم کے خلاف تھا اب وہ مان گیا ہے اور کچھ دنوں میں اسکا اعلان متوقع ہے جس سے حکومت کو 170 ارب روپئے حاصل ہونگے-ببر زیدی کو ایف بی آر کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ 8000 ارب کا ٹیکس وصولی کا حکومتی تخمینہ پورا ہو جائے گا – حالیہ سال میں 4500 ارب کے حدف کوشش کے باوجود بھی حا صل نہیں ہو سکے-ملک میں ٹیکس دینے کا رواج ہی نہ ہو تو ببر زیدی کی قابلیت کیا کرے گی-ملک کے ٹیکس اسٹریکچر کو آہنی ہاتھوں سے بدلنے کی ضرورت ہے جو موجودہ حالات میں ممکن نہی ہے -اس لئے اگر اس سال ریوینو مد میں 4000 ارب روپئے بھی جمع کر لئے جائیں تو بہت بڑی بات ہو گی- کراچی سٹیل مل کو ایک عرصہ سے بیچنے کی کوشش ہو رہی ہے جو شدید عوامی رد عمل کے باعث ممکن نہیں ہو سکا ہے اور اب حفیظ شیخ نے اس مل کی بیچنے کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے -رضا باقر نے مصری معیشت کو تباہ کیا ہے اور مصری کرنسی کی قیمت آدھی سے بھی کم ہو گئی ہے-اس لئے خدشہ ہے کہ پاکستانی روپئے کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کھلواڑ ہو گا اور ڈالر اس سال آخر تک 200 روپئے کا ہو جائے گا-ملکی معیشت کا بھوت کسی کے بس میں نہی ہے اور عمران خان سخت دباؤ میں ہے-ملکی معیشت تین وکٹوں ایک بیٹ اور گیند نہیں ہوتی اور اسے چلانے کے لئے عقل کی اشد ضرورت ہوتی ہے جو کہ عمران خان اور اس کے نو رتنو کے قریب سے بھی نہیں گزری ہے-خبر ہے کہ عمران خان نے پچھلےہفتے اپنا استعفی مقتدر حلقوں کو پیش کر دیا تھا جو کہ فی الحال نا منظور ہو گیا ہے- افواہ یہ بھی ہے کہ توقع کے مطابق اگلے وزیر اعظم ملتان کے مخدوم شاہ محمد قریشی ہونگے اور اس کے ساتھ اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی ٹیم مکمل ہو جائے گی اور پھر ملکی معیشت کا ہی نہیں بلکہ سب اداروں کا ٹن ٹن گوپال ہو گا- اللہ میرے ملک کو دشمنوں سے محفوظ رکھے-

الطاف چودھری
08.05.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*