ہمارے صاحب اقتدار لوگ -سارے نھلے دھلے

ہمارے صاحب اقتدار لوگ -سارے نھلے دھلے

‎یہ سب نہلے دھلے ہیں- ملک کی بربادی کے سارے عالم میں چرچے ہیں-جس کو میری طرح معیشت کا پتہ ہی نہیں وہ بھی ملکی معیشت پر تبصرے کر رہا ہے اور ماہر اقتصادیات بنا پھرتا ہے-عمران خان قابلیت کی بنیاد پر وزیر اعظم نہیں بنے-اس لئے ان کی جاہلیت پر بات کرنا فضول ہے -اگر وہ چاپان اور جرمنی کی سرحدیں ملا کر انہیں ہمسائے بناتا ہے تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا-ہاں جب وہ دورہ ایران کے دوران انکسارانہ اور معذرت خوانہ لہجے میں ایران میں دہشت گردی کا ذمہ دار پاکستان کو گردانتا ہے تو یہ ملک کے لئے سیکورٹی رسک بنتا ہے اور ایک ایٹمی ملک کے ایک سربراہ کا ایسی گدھوں والی باتیں سے احتراز ضروری ہے-حفیظ شیخ دوسرا حسین حقانی ہے جو صرف اپنے امریکی آقاؤں کا وفادار ہے -یہ زرداری دور میں 2010 سے 2013 تک ملک کا وزیر خزانہ رہا ہے اور اس کے دور میں غیر ملکی قرضوں کا حجم 135 فی صد بڑھا تھا-ملک شروع ہی سے قرضوں پر چل رہا ہے جو دن بھی گزرے گا ملک مزید مقروض ہوتا جائے گا-ملک کے ٹیکس سٹریکچر کو سدھارنے کی کوئی جرآت نہیں کرتا کیونکہ ملک کی دھی اور صنعتی اشرافیہ بہت طاقتور ہے اور ملکی قیادت ان ہی کے بھتیجے بھانجوں کے ہاتھوں میں ہے-مشرف تو بس ایک بہروپیا تھا- ایوب خان اور ضیاالحق جیسے ڈکٹیڑ بھی ان کےسامنے بے بس تھے-پنجاب کو ایک سازش کے تحت عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے- حکومت تو عثمان بزدار کے پاس ہے مگر جہانگیر ترین چودھری سرور مخدوم قریشی کے درمیان اقتدار کی رسہ کسی جاری ہے-مخدوم صاحب کی تو نذر نذرانوں پر اچھی گزر اوقات ہو جاتی ہے اس لئے وہ ترین اور سرور کی طرح حرام خور نہیں ہیں-چوہدری سرور تو برٹش اٹیلیجنس کا آدمی ہے اور اس وقت کے برطانوی وزیر اعلی کیمرون نے ایک ایجنڈے کے تحت اسے پنجاب بھیجا تھا-جہانگیر ترین ایک کرپٹ آدمی ہے اور کسی داؤ پرہے-کرپشن کا پیسہ اس کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے جسے اقتدار کے بغیر نگلنا مشکل ہے-پھر ایک سازش کے تحت پنجاب کو تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے-اگر پنجاب تقسیم ہوا تو سندھ اور پختونخواہ بھی تقسیم ہو گا جو وفاق کے کو کمزور کرے گا اور ملک دشمن ایجنڈے کو تقویت ملے گی-اللہ میرے ملک کو ان نہلوں دھلوں سے بچائے-

الطاف چودھری
25.04.2019
‎‏

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*